پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ فیصلہ کن انتخابی دنگل سج گیا

Feb 08, 2024 | 00:55:AM
پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ فیصلہ کن انتخابی دنگل سج گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون بنے گا؟ کون مارے گا میدان؟ کون کہاں حکومت بنائے گا؟ عوامی ووٹ سے فیصلے کے لئے پاکستان میں انتحابی دنگل سج چکا ہے۔

پاکستان میں قومی اسمبلی کی 266 اور صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں کے لئے آج ووٹنگ ہو گئی، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کل 825 حلقوں میں پولنگ صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی، 11 ہزار آزاد امیدواروں سمیت 17 ہزار سے زائد امیدوار انتخابی جنگ میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن نتائج کا اعلان کب تک کیا جائیگا؟ ای سی پی نے بڑا اعلان کر دیا

قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی زیرنگرانی سخت سیکیورٹی میں انتخابی سامان کی ترسیل بھی مکمل کر دی گئی ہے اور پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی مل چکے ہیں، انتخابی عمل کو بحفاظت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے 7 لاکھ سے زائد پولیس، رینجرزاور فوج کےجوان فرائض سرانجام دیں گے جن میں پاک فوج کے جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر خدمات پیش کریں گے۔

پمز، پولی کلینک، فیڈرل ٹی بی ہسپتال راولپنڈی، شیخ زید اسپتال لاہور، قومی ادارہ بحالی معذوراں، فیڈرل جنرل ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اسلام آباد کے عملے سمیت ملک بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، وفاقی ہسپتالوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے انتظامات یقینی بنانے اور ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کی حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی الیکشن کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں ڈی جی سندھ ایمرجنسی ریسکیوسروس کی زیرصدارت ایمرجنسی صورتحال پرغور کیا گیا،  ڈی جی نے آج کا دن الیکشن کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم قرار دیا، کرنل ریٹائرڈ سعد کے مطابق پریزائیڈنگ افسر کو ایک موبائل ایپ دی گئی ہے وہ رزلٹ کی تصور نکال کر رٹرننگ افسر کو بھیجے گا، اگر پریزائڈنگ افسر ایسا نہیں کر سکتا تو خود آ کر رزلٹ شیٹ جمع کروائے گا، سارے نتائج رٹرننگ افسر کے دفتر میں اکٹھے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا وہ گاؤں جہاں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر 50 سال سے پابندی ہے

کرنل ریٹائرڈ سعد کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی عملے کو بہترین سسٹم دیا، سسٹم کی ناکامی کی صورت میں آف لائن سسٹم چلے گا، اگر یہ بھی کام نہ آیا تو روایتی نظام کام کرے گا۔

خیال رہے کہ پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد (یعنی شام 6 بجے) غیرحتمی غیرسرکاری نتائج نشر کیے جائیں گے۔