(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا،ہر جگہ پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کےافتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے امن وامان کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں،شہریوں کے تحفظ کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،تمام احساس پولنگ سٹیشن پر کیمرے لگا دئیے گئے ہیں،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دوسرا اورتیسر افلور شہریوں کیلئے کھول دیاگیا ۔
ضرور پڑھیں:’ووٹ دو’ملک بھر میں پولنگ شروع،شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی
انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی سی کا سوفیصد کام مکمل ہوچکا ،انتظار گاہ بھی بنائی گئی ہے،اگلے ہفتے میں درجنوں مزیدپراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے،اللہ خیر کرے گا انشاء اللہ شہریوں کو مکمل تحفظ دیں گے،ووٹ لوگوں کا حق ہے،ڈرنے کی ضرورت نہیں،ہاں تک ممکن ہوا،عوام کا تحفظ کریں گے،آئندہ چند دنوں میں پی سی بی میں کام شروع کردوں گا۔