الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا:سکندر سلطان راجا

Feb 08, 2024 | 08:57:AM

(24 نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا۔

نگران حکومت کی جانب سے ملک بھر میں موبائل سروس معطل کرنے کے فیصلے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا بیان سامنے آگیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجاکہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا۔

ضرور پڑھیں:’ووٹ دو’ملک بھر میں پولنگ شروع،شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی

انہوں نے کہا کہ ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے، امید ہے انتخابات کا عمل بخیر و عافیت مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع کرنے سے قبل ہی مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی۔موبائل اور انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کے حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 
 

مزیدخبریں