پنجاب: قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعےانتخابات میں حصہ لیا

Feb 08, 2024 | 10:09:AM

(24نیوز) پنجاب کے جیلوں میں موجود  قیدیو ں نے پوسٹل بلٹ کے ذریعےووٹ کاسٹ کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں صرف1100 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا،ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 1500 پوسٹل بیلٹ موصول ہوئےتھے ، باقی پوسٹل بیلٹ الیکشن کمیشن کو واپس کر دئیے گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جیلوں میں ووٹنگ کاعمل خفیہ رکھا گیا،طریقہ کار کی پاسداری کی گئی۔ ووٹ الیکشن کمیشن کو بذریعہ ڈاک بھجوادیئے۔

واضح رہے کہ صوبے کی 43جیلوں میں قید 65ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف 1100 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا

مزیدخبریں