(24 نیوز)اسلام آباد کے این اے 48 میں پولنگ کےموقع پر گہما گہمی عروج پر ہے،جہاں ووٹرز کی تواضع کے لئے بریانی کا انتظام کیا جارہا ہے۔
سیاسی رہنماوں کی جانب سے ووٹرز کی تواضع کیلئے بریانی کے ڈبے تیار کیے جارہے ہیں، پولنگ کے آغاز سے پہلے کارکنوں کیلئے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
انتخابات قریب آتے ہی سیاست دان اپنےکارکنوں کی توجہ سمیٹنےکیلئے ووٹرزکی مہمان نوازی اور خاطرداری میں مصروف ہوجاتے ہیں،کھانے کھلانے کو اکثر سیاست دان اپنی روایات کا حصہ سمجھنے لگ گئے ہیں۔
دوسری جانب بیگم کوٹ میں لاہوریوں نے الیکشن ڈے کو پکنک ڈے بنا لیا،ووٹ کاسٹ کرنے آئے شہری پولنگ سٹیشن کے باہر کھابے کھانے لگے۔
پولنگ سٹیشن کے باہر فوڈ سٹالز لگ گئے،نان چنے،سموسوں کے سٹالز پر رش بڑھ گیا،شہری فرائز ،جلیبی ،انڈا پرٹھا اور فاسٹ فوڈ سے محفوظ ہونے لگے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ایونٹ سے لطف اندوز ہونا لاہوریوں کی خصوصیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب: قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعےانتخابات میں حصہ لیا
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 46 این اے 47 اور این اے 48 میں اقلیتی امیدوار بھی میدان میں ہیں، این اے 47 سے اقلیتی امیدوار سانیہ یونس کے ووٹرز کے ساتھ موجود ہیں.
ملک بھرمیں عام انتخابات کے لیے پولنگ کاعمل جاری ہے، ملک بھرمیں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پراپنے امیدواروں کے انتخاب کیلئے 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔