انٹرنیٹ سروس کی بندش، الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم غیرفعال

Feb 08, 2024 | 10:50:AM

(24نیوز) موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم بھی غیرفعال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم بھی غیرفعال ہوگیا، ترجمان کنٹرول روم کے مطابق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان ای سی پی کنٹرول روم ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، موبائل فون سروس کی بندش کے باعث شکایات نہیں مل رہیں، کنٹرول روم میں اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم ملک بھر میں پولنگ پرامن انداز میں جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  NA235، آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے ،الیکشن کمیشن نوٹس لے:مصطفیٰ کمال 

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت نے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں