(24نیوز)سندھ کے ضلع میرپور خاص میں این اے 212 ٹنڈو جان محمد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کےگیسٹ ہاؤس کے باہر ہوئی، گولیاں لگنے سے گیسٹ ہاؤس کا چوکیدارجاں بحق ہوا،پی پی رہنماء کی جانب سےالزام عائد کیا گیا ہےکہ ہمیں ڈرانے کیلئے ہمارے ملازم کو قتل کیا گیا۔
خیال رہے کہ 2 دن قبل میرپور خاص سے پی پی پی کے امیدوار ذوالفقار شاہ پر حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: NA235، آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے، ویڈیو ثبوت ہیں