(محسن جعفری)چکوال میں شہریوں نےانتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا ۔
چکوال کی یونین کونسل جنڈ خانزادہ کےقصبہ ڈھپئی میں اہلیان علاقہ نےانتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا ۔اہل علاقہ نے کہا ہے کہ بائیکاٹ 3افراد کے قتل کے سوگ کی وجہ سے کیاگیا ہے۔دو روز قبل ایک نوجوان نے 2خواتین سمیت 3افراد کوقتل کردیا تھا۔
مزید خبریں :’ووٹ دو’ملک بھر میں پولنگ شروع،شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی
یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ کا عمل جاری ہے،صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل ووٹنگ جاری رہے گی ۔