الیکشن کے نام پر مذاق ہو رہا ہے ؛ حافظ نعیم الرحمان

Feb 08, 2024 | 11:58:AM

 (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ موبائل فون سروسز بند کردی گئی ہے ، یہ بد ترین صورتحال ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیوں، چوکیداروں اور ڈرائیوروں کو پریزائنڈنگ افسران بنادیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے بتایا کہ مختلف جگہ سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ عملہ رکشے میں سامان لے کر پہنچ رہا ہے، اکثر مقامات میں سامان موجود ہے لیکن عملہ موجود نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ الیکشن رولز کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی ووٹر نے ووٹ کاسٹ کر کے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی

مزیدخبریں