(سلمان سلیم) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 2 میں قائم 10 پولنگ سٹیشنز سے 3 کا عملہ غائب ہوگیا۔
عام انتخابات میں مقابلہ سخت ، ووٹرز گھروں سے ووٹ کاسٹ کرنے نکل آئے، جبکہ این اے 236 میں پی ایس 100 گلستان جوہر بلاک 2 میں قائم شاہیں پبلک سکول میں 10 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے ، 10 میں سے تین پولنگ اسٹیشنز سے عملہ غائب ہوگیا، پیلٹ پیپرز تک نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن 204 سے 206 تک کا عملہ موجود نہیں، پریزائیڈنگ افسر، آر او بھی پولنگ اسٹیشن سے غائب ہیں،ووٹرز کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:N A205 , پولنگ اسٹیشن میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں
شاہین پبلک سکول میں این اے 236، پی ایس 100 کیلئے پولنگ اسٹیشن بنایا گیا تھا۔