الیکشن 2024: شوبز شخصیات بھی ووٹ دینے میں پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، عام عوام کی طرح شوبز شخصیات بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے باہر نکلی اور اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگاتی رہیں۔
پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی اوران کے خاوند ارسلان نے ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ معروف اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کے شوہرکی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر بھی شئیر کی گئی ۔ شوبز جوڑی نے سوشل میڈیا صارفین کو پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنا حصہ ڈال دیا۔ اب آپ آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شئیر کی جہاں اُنہوں نے کیپشن میں صارفین کیلئے پیغام میں کہا کہ پولنگ کی تفصیلات کے لیے 8300 پر میسج کریں۔
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکارہ کی جانب سے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے۔
سینئر پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے بھی نہایت ہی پر اعتماد انداز میں سیاحی لگے انگوٹھے کیساتھ تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ' آپ کونسی جماعت کو ووٹ دیں گے۔ مذکورہ تصویر میں اداکارہ ثناء کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا کیونکہ انہوں نے ماسک لگا رکھا تھا۔
اداکارہ مریم نفیس نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، ووٹ دینے کے بعد انہوں نے شوہر کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
• HasbunAllahu Wa Nimal Wakil ????#Voted #PakistanZindabad ????????#Elections2024 pic.twitter.com/MWwlXn7e77
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) February 8, 2024
اداکار حمزہ علی عباسی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد زیادہ تو کچھ نہیں کہا بس اپنی اور انگوٹھے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے'ووٹ' کا الفاظ تحریر کیا۔ البتہ الیکشن سے ایک رات قبل حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کیساتھ خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ' کل ضرور ووٹ کاسٹ کریں، اور آپ جو بھی امیدوار لگتا ہے کہ یہ پاکستان اور جمہوریت کیلئے اچھا ہے تو اسے ہی ووٹ دیں۔
Voted pic.twitter.com/FIxrEQw61u
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) February 8, 2024
اداکار عثمان خالد بٹ نے ہنستے مسکراتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کی ، یہی نہیں بلکہ مداحوں کو پیغام بھی دیا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون، ڈیجیٹل واچز اور کاغذ پر لکھا ہوا حلقہ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ وغیرہ بھی آپکو اندر لے جانے کی اجازت نہیں ، لہذٰا آپ سب ایسا کریں کہ اپنا شماریاتی بلاک کوڈ یاد کر کے جائیں۔
Mobile phones and digital watches are not allowed inside the polling station.
— Osman Khalid Butt ???????? (@aClockworkObi) February 8, 2024
If you didn’t print your information (from messaging 8300), just memorize your block code and serial number or write it down before entering. It’ll help make the process easier. https://t.co/ClcOF5miyM
مزید پڑھیں: کراچی:قائم 10 پولنگ اسٹیشنز سے 3 کا عملہ غائب
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس اہم دن کی مناسبت سے پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہیں اپنا سیاہی لگا انگوٹھا دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہےکہ عام انتخابات کے لیےملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نگران حکومت نے موبائل سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔