انٹرنیٹ بندش، چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف بھی سامنے آگیا

Feb 08, 2024 | 13:10:PM

(24نیوز ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ جب محسوس ہوگا سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں تو انٹرنیٹ کھول دیا جائے گا,چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اپنا نظام ہے، انٹرنیٹ سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن انٹرنیٹ بندش کا ذمہ دار نہیں ہے,جب محسوس ہوگا سکیورٹی کا مسئلہ نہیں تو انٹرنیٹ کھول دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا اپنا سسٹم کام کر رہا ہے، ہم حکومت سے رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن بہت مضبوط ہے، انٹرنیٹ کا معاملہ ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کیا ووٹرز کو آج ہی 8300 پر ووٹ چیک کرنا تھا، الیکشن اسکیم جاری ہونے کے بعد ووٹرز کو اپنا ووٹ چیک کرنا چاہیے تھا۔

 چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کہیں سکیورٹی کا مسئلہ ہے تو الیکشن کمیشن کیوں ہدایت دے کہ انٹرنیٹ بحال کریں، رزلٹ کے اعلان کا بہترین نظام موجود ہےنتائج 8 بجے بھی آسکتے ہیں اور 9 بجے بھی، ای ایم ایس سسٹم میں صوبائی حلقوں کے لیے 3 اور قومی کے لیے 4 ورک اسٹیشن ہیں۔

واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ؛  ہار گئے ہیں تو فارم پر دستخط غلط کر دینا، مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

 دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چئیرمین پیمرا کو خط  لکھ دیا ، خط کے متن کے مطابق کچھ چینلز نے گزشتہ شب سیاسی قائدین کے انٹرویز نشر کئیے ہے جو  ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی ہے،خلاف ورزی کرنے پر پیمرا ان چینلز کو وارننگ دیں ،سیاسی قائدین کے انٹرویز کرنے والے چینلز نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں