(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہمایوں اختر خان نے ن لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ پر دھاندلی کے الزامات عائد کردیئے۔
این اے 97 کے پولنگ اسٹیشن 223 اور 224 پر دھاندلی کے الزام کے بعد پولنگ روک دی گئی،دونوں پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کے آبائی گاؤں میں ہیں۔
پولنگ رُکنے کے بعد پولیس اور فوج کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔