دو فٹ کا نوجوان ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچا تو عملے نے بچہ سمجھ کر پیچھے ہٹا دیا 

Feb 08, 2024 | 14:40:PM

(24نیوز) مظفر گڑھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 176 میں دو فٹ کا 25 سالہ نوجوان جنید نے اپنا ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

 2 فٹ کے نوجوان نے بتایا کہ جب وہ این اے 176 میں ووٹ ڈالنے پہنچا تو پولنگ عملے نے اسے بچہ سمجھ کر سائیڈ پر کر دیا جس پر اس نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا تو اس پر درج عمر دیکھ کر ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ملی۔

25 سالہ نوجوان جنید کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

مزید پڑھیں:   پشاور: پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والا ملزم گرفتار

مزیدخبریں