نگران وزیراعظم کا اسلام آباد کے پولنگ سٹیشن کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

Feb 08, 2024 | 14:57:PM

(24نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جی سکس فور کا دورہ کیا اور الیکشن انتظامات کا جائزہ لیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جی سکس فور کا دورہ کیا، وزیراعظم نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، پریزائڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے وزیراعظم کو بریف کیا گیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات ابھی تک پرامن ہیں ، کوشش کریں شہری اپنا حق استعمال کریں ۔

صحافی کے سوال پر کہ ملک بھر میں موبائل سروس بند ہے، وزیراعظم نے جواب دیا کہ موبائل سروس بند ہونے سے کیا مشکلات ہیں اس کا اندازہ ہے ، ٹرن آوٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل ازقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ N A20،خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا

مزیدخبریں