NA179، ن لیگ اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں فائرنگ،16 افراد زخمی

Feb 08, 2024 | 15:17:PM

(24نیوز)ضلع کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں این اے179 میں ن لیگ اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کی وجہ سے16 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کاتبادلہ لیگی امیدوارامجدپرویز،آزادامیدوارملک مرتضیٰ رحیم کھر کےکارکنوں میں ہوا،فائرنگ کے تبادلےمیں 16 افراد زخمی ہوئےجنہیں ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے۔ فائرنگ کےبعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،پولنگ کا عمل روک گیا۔

ادھرگوجرانوالہ کےپی پی 66 میں پولنگ اسٹیشن کےدوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے،تصادم کےباعث پولنگ روک دی گئی۔

دوسری جانب ٹیکسلا حلقہ این اے 54 کے پولنگ اسٹیشن موہڑہ مرادو میں جھگڑا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حامیوں میں ہاتھا پائی ہوئی، جھگڑے کی اطلاع پر اے ایس پی ٹیکسلا مس کائنات موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں ؛  پشاور: پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والا ملزم گرفتار

ادھر پشاور کےحلقہ این اے 29 پولنگ اسٹیشن پرہنگامی آرائی دیکھی گئی،پولیس کا کہنا ہےکہ بڈھ بیرپولنگ بوتھ میں دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی ہوئی،جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہوا،پولیس کی مداخلت پر معاملات حل ہوگئے، پولنگ کا عمل ایک بار دوبارہ سے شروع ہو گیا۔

گولارچی این اے 223 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائزھائی اسکول کی پولنگ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا،رینجرز نے وقوعہ پر پہنچ کر امن و امان خراب کرنے کے الزام میں پاکستان پپلز پارٹی کے کارکن کو تحویل میں لے لیا۔پولنگ عارضی طور پر بندہوگئی۔

مستونگ میں شمس آباد پولنگ اسٹیشن پر دوگروپوں میں تصادم دیکھنے میں آیا ہے،تصادم کے باعث پولنگ عمل کچھ دیرمعطلی کے بعددوبارہ بحال ہوگیا۔

مزیدخبریں