ضعیف العمر خواتین بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں

Feb 08, 2024 | 15:49:PM
ضعیف العمر خواتین بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جوئیہ )بہاولپور این اے 168 ، pp 254  پولنگ کا عمل جاری، ضعیف العمر خواتین نے بھی مثال قائم کر دی۔

 بولنے سے قاصر 80 سالہ ضعیف العمر خاتون نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، 90 سالہ چلنے سے قاصر بزرگ خاتون بھی بیٹے کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وکٹری کا نشان بنا دیا۔

دوسری جانب نارووال سے ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے 90 سالہ ضیعف خاتون نے ووٹ کاسٹ کر دیا بزرگ خاتون بیساکھیوں کے سہارے سے ووٹ کاسٹ کرنے آئی، بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ اسلئے ووٹ کاسٹ کیا تاکہ کوئی اچھا حکمران ملک پر مسلط ہو جو ملک کے حالات درست کرے اور مہنگائی کنٹرول کرے ۔

اس عمر میں قومی فریضہ ادا کرنے سے لوگوں کو  پیغام دیا ہے کہ ملک کےانتخابی عمل میں حصہ لینا کسی بھی شہری کی سیاسی اور جمہوری حقوق کا حصہ ہے اور ہر شہری کو اس استعمال کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں ؛دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا