موبائل فون سروس کو بند کرنے کا کوئی جواز ضرور ہوگا، نگران وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا ہے کہ موبائل فون سروس بند کرنا وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے، موبائل فون سروس کو بند کرنے کا کوئی جواز ضرور ہوگا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پولنگ عملے کو پہنچانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مکمل تعاون کیا ہے جو الیکشن کمیشن نے کہا وہی حکومت نے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہونے والے عام انتخابات میں ٹرن آوٹ بڑھ جائے گا،نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عمل کا جائزہ لیا، سوک سینٹر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ،نگران وزیراعلیٰ سندھ نے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل کا بھی فضائی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، الیکشن کمیشن