ن لیگ کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالیں گے، رانا ثنا اللہ 

Feb 08, 2024 | 16:59:PM

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دلدل سے نکالنے کے سفر کا آغاز کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کچھ وجوہات کی بنا پر کرائسز میں ہے، قوم آج فیصلہ کرے گی، پاکستان آگے بڑھے گا اور سرخرو ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھے گا، بہت جلد عام آدمی کو ریلیف ملے گا، عام آدمی کی مشکلات میں آسانی ہوگی، آج کا دن پُرامن گزرا ہے، الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اچھے انتظامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:   انتخابات پر دھاندلی کا ٹھپہ نہ لگا تو ملک کیلئے بہت بہتر ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے خوش اسلوبی سے حق رائے دہی استعمال کیا ہے، کچھ دیر میں رزلٹ آئے گا اور پوری قوم کامیابی کا جشن منائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہنا تھا کہ موبائل فون کی سروس پر لوگ اعتراضات کر رہے ہیں، بلوچستان میں کل دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

مزیدخبریں