(24 نیوز ) آج کا دن پاکستانی قوم کیلئے اہم ترین دن ہے ، کیونکہ آج عام انتخابات کا خوش کن انعقاد ہوا ، یہ انتخابات اس لحاظ سے اہم ہیں کہ ان میں بہت سے تبدیلیاں ہوئیں ، بہت سے لوگ پبند سلاسل ہوئے اور بہت سے رشتہ دار انتہائی نزدیکی قربت ہونے کے باوجود ایک دوسرے مد مقابل ہیں ایسا ہی ایک حلقہ قومی اسمبلی کا این اے 64 ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گجرات ، این 64 کے 14 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ق لیگ کے چودھری سالک حسین 2992 ووٹوں سے آگے ہیں ، پی ٹی آئی کی آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی 2802لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ، تحریکِ لبیک کے ووٹ 1176 ہیں۔
واضح رہے کہ قیصرہ الٰہی پرویز الٰہی کی اہلیہ اور چودھری سالک حسین ان کے بھتیجے ہیں ۔
نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )