این اے 133 چونیاں کے 145 پولنگ سٹیشنز ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار آگے، ن لیگ پیچھے

Feb 08, 2024 | 20:23:PM
این اے 133 چونیاں کے 145 پولنگ سٹیشنز ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار آگے، ن لیگ پیچھے
کیپشن: پی ٹی آئی اور ن لیگ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں  پاکستان تحریک انصاف کے حمایات یافتہ امیدوار ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی  نے لیگی امیدوار کو پچھاڑ ڈالا۔ 

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 کے 145 حلقوں سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی 53 ہزار 401 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد اسحاق خان40 ہزار 132 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر  ہیں ۔

نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )