این اے 151؛ علی موسیٰ گیلانی کامیاب، مہر بانو کو شکست

Feb 08, 2024 | 20:24:PM

(24 نیوز )ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 151میں پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو شکست دیدی۔

ملتان کے حلقے این اے 151 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا ،پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 79080 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ،تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی  71649 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہیں،مسلم  لیگ ن کے عبدالغفار ڈوگر 71463 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں