(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات کے 212 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ڈاکٹڑ امجد علی خان 49 ہزار 760 ووٹ لیکر آگئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیرمقام30 ہزار 860 ووٹوں کیساتھ دوسرے جبکہ 23744ووٹوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر حیدرعلی خان تیسرے نمبر پر ہیں ۔