24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے انتخابی نشان ’بلا‘ چھن جانے کے بعد ان کے حمایتی آزاد امیدوار مختلف نشانوں پر انتخابی دنگل میں اترے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 358 میں سے 39 پولنگ سٹیشنزکا رزلٹ آ گیا ہے ، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 4 ہزار 200 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور 3 ہزار 300 ووٹ لے کر پیچھے ہیں ۔
نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )