(24 نیوز ) پاکستانی سیاست میں مفاہمت کے بادشاہ کے نام سے پہچان رکھنے والے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کو پچھاڑ ڈالا۔
نواب شاہ کے قومی حلقے این اے 207 شہید بے نظیر ون کے 40 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری آگے ہیں ،
آصف علی زرداری 22 ہزار 161ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند 5 ہزار 861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )