سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،سٹوڈنٹ گرفتار،لوکیشن چھپانے کیلئے VPNکا استعمال

Feb 08, 2025 | 00:04:AM
سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،سٹوڈنٹ گرفتار،لوکیشن چھپانے کیلئے VPNکا استعمال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں پولیس نے 9ویں جماعت کےطالب علم کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  طالب علم نے 4 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھیں جن میں اسکول میں بم کی موجودگی کا کہا گیا تھا۔پولیس کےمطابق طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانےکے لیے وی پی این کا بھی استعمال کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج گرفتار ہونے والے طالب علم نے اسکول جانے سے بچنے کے لیے دھمکی آمیز ای میلز بھیجیں تھیں۔ پولیس کے  مطابق طالب علم نے ماضی میں اس قسم کی ای میلز سے ہونے والی افراتفری کو دیکھتے ہوئے ایسی میلز بھیجنے کا فیصلہ کیا اور وی پی این کا استعمال سیکھنے کے لیے بھی یوٹیوب کا سہارا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں بھی دہلی کے 40 اسکولوں کو اسی قسم کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی تھیں جبکہ گزشتہ ماہ پولیس نے 12 ویں جماعت کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا تھا جس نے کم از کم 23  اسکولوں دھمکی آمیز ای میلز بھیجی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:محبتان چوٹھیاں نے،امریکی خاتون محبت تو  نہ پا سکی لیکن واپسی کا ٹکٹ مل گیا