(عبد القیوم وزیر )بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشتگروں کی جانب سے ایک اور حملہ میں 2 اہلکار شہید ہو گئے ، فتح خیل چوکی پر دہشگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے دونوں شہداء کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔
یہ حملہ بدھ کو بنوں کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک پولیس سٹیشن پر حملے کے بعد ہوا جسے پسپا کر دیا گیا۔