محکمہ موسمیات کے معروف چہرے سردار سرفراز عہدے سے ریٹائر ہوگئے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(احسن عباسی)مون سون کی بارشوں سے لے کر ہیٹ ویو کی وارننگ تک، سردار سرفراز کا یادگار سفر مکمل،محکمہ موسمیات کے معروف چہرے سردار سرفراز عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔
سردار سرفراز نے پاکستان میٹرلوجیکل ڈپارنمنٹ میں 34 سال 8 ماہ اور 10 دن خدمات انجام دیں،سردار سرفراز نے31 مئی 1996 کو پی ایم ڈی کو بطورمیٹرولوجسٹ جوائن کیا تھا،سردار سرفراز 10 فروری 1965 کو سجی کوٹ ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔
یوکے سے ایم فل اور فزکس میں ماسٹرز کیا،سردار سرفراز نے 2021 میں پاکستان کے کلائمیٹ پر پی ایچ ڈی کی۔
مزید پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی