تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

Feb 08, 2025 | 10:54:AM
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  8پروازیں  منسوخ کر دی گئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502، کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524، 522، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، کراچی سے پشاور پی آئی اے کی پرواز پی کے 350، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 302  منسوخ کردی گئیں،ان پروازوں کی منسوخی کی وجہ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات بتائی جا رہی ہے، جس کی بنا پر متعلقہ ایئر لائنز نے مسافروں کو دیگر متبادل انتظامات کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔