عمران خان کی سزاؤں پر کسی نے احتجاج نہیں کیا: عظمیٰ بخاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ جماعت جو یومِ سیاہ منا رہی ہے کے پی میں اس کی حکومت ہے وہاں عوام کو کیا ملا، خیبرپختونخوا میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی دستانیں ملیں,عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی خود تو روتی ہے پاکستان کو بھی رلانا چاہتی ہے، عوام کو فتنہ فساد کی ضرورت نہیں، یہ ٹولہ ہر وقت یومِ سیاہ مناتا ہے اور یہ یومِ سیاہ ہی منا سکتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوابی میں جلسے کے لیے ان کے نئے پارٹی صدر نے ٹیکس کا پیسا مانگ لیا ہے، عوام کے حالات بہتر ہو رہے ہیں ان کے احتجاج میں کسی کی دلچسپی نہیں,ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے گئے، کل وزیرِ اعظم نے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، تقریب کو عوام نے انجوائے کیا۔
مزید پڑھیں:اداروں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ترجیح ہے، گورنر سندھ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز سب نے قذافی سٹیڈیم میں خوشی کا ماحول دیکھا، کھیل کے میدان آباد ہونے چاہئیں، قوم یومِ ترقی منا رہی ہے اور دوسری طرف ان کا یومِ سیاہ ہے,انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر پنجاب ہمیشہ ناراض رہتے ہیں، ان کے بارے میں سخت الفاظ نہیں بولنا چاہتی۔