پی ٹی آئی کے پی میں حکومت کے باوجود وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہی ہے ، خواجہ آصف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لیے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کیے جارہے ہيں، جلسہ گاہ بھرنے کے لیے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ماہرہ خان کا نیا روپ، ساڑھی میں ایسا انداز جس نے مداحوں کو حیران کر دیا
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آئیں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر شپ بھی روپوش ہوجاتی ہے۔