دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے فیملی ممبر کو دی جانیوالی ملازمت کی سہولت ختم

Feb 08, 2025 | 12:35:PM
دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازم کے فیملی ممبر کو دی جانیوالی ملازمت کی سہولت ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس کے دوران انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو سرکاری ملازمت کی دی گئی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا ہے،تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے فیصلے پر عمل کی ہدایت کی ہے،نو ٹیفیکیشن کے مطابق یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلہ کی روشنی میں واپس لی گئی ہے، فیصلہ کا اطلاق بھی سپریم کو رٹ کے فیصلہ کی تاریخ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس کے دوران انتقال کی صورت میں سول سرونٹس کو حاصل دیگر تمام مراعات اور سہولتیں ملیں گی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ان شہداء پر نہیں ہو گا جو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں۔