بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط منظور

Feb 08, 2025 | 13:13:PM
بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران خان سے ملاقات کی شرط منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی،اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مہر بانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار

بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ شوہر اور وکیل سے آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شاملِ تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔

بشریٰ بی بی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی موجودگی میں شاملِ تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا،بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔