کراچی: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر جھگڑا، 4 افراد گرفتار

Feb 08, 2025 | 14:58:PM
کراچی: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر جھگڑا، 4 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مبینہ ٹاؤن تھانے میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے کے اندراج کے بعد 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی گورننگ ممبران کا قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو خراج تحسین

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکارپر جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران پولیس کانسٹیبل کی یونیفارم پھٹ گئی تھی۔