پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ

Feb 08, 2025 | 15:17:PM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا،  ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج  کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے ، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتےمیں 100 انڈیکس 3.42 فیصد کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 322 پر بند ہوا ،  100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620  جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 94ہزار 5 رہی۔
ایک ہفتے میں 84.83 ارب روپے مالیت کے 1.73 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گی، شئیرز کی قیمت کم ہونے پر ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کو 403 ارب روپے کا نقصان ہوگیا اور  مارکیٹ کپیٹلائزیشن 403 ارب روپے گھٹ کر ایک ہفتے میں 13649 ارب روپے رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :  پی سی بی گورننگ ممبران کا قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو خراج تحسین

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباو رہا ، جنوری 25 میں مہنگائی کی شرح گھٹ کر 2.41 فیصد رہ گئی، دسمبر 24 میں مہنگائی کی شرح 4.10 فیصد پر تھی جبکہ جنوری 25 میں تجارتی خسارہ سالانہ 18 فیصد بڑھ کر 2.31 ارب ڈالر رہا۔