سابق پاکستانی کرکٹریاسر عرفات جنوبی افریقہ کے سپورٹ سٹاف میں شامل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سابق پاکستانی فاسٹ بولر یاسر عرفات سہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے سپورٹ سٹاف میں شامل ہو گئے،یاسر عرفات کو بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سپورٹ سٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے بولنگ کنسلٹنٹ یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا اچھا موقع ہے،انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز کے لیے کنڈیشنز سے واقفیت کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے، ٹی ٹونٹی لیگ اور انجریز کی وجہ سے زیادہ پلیئرز دستیاب نہیں تھے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا, اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگیا
یاسر عرفات کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی مختصر وقت کے لیے موقع ملا ہے، تجربہ کار کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے لیکن نوجوان بھی ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا ریلیکس ہوتا ہے، ٹرائی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا بھرپور موقع ملے گا۔