بانی پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے،بیرسٹر گوہر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے حکومتی مذاکرات کی دعوت مستردکردی
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں، بانی نے کوئی ڈیل کی ہے اور نہ ہی کریں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیل کے لیے نہیں پاکستان اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکن اور لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔