سہ فریقی سیریزِ:فاسٹ باولر حارث رؤف انجری کا شکار

Feb 08, 2025 | 18:00:PM
سہ فریقی سیریزِ:فاسٹ باولر حارث رؤف انجری کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث  رؤف ٹرائی سیریز میں انجری ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریزکے پہلے ون ڈے میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کو گیند کراتے ہوئے سینے اور پیٹ کے بائیں جانب تیز درد محسوس ہوا،ابتدائی معائنے میں حارث رؤف کو معمولی سائیڈ  سٹرین کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کا فوری علاج کیا جا رہا ہے، ریکوری کے بعد میچ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہین نے عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا