(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کر لئے آگے بھی سفر آسان نہیں، پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف سفر طے کیا،ملک میں مہنگائی کا طوفان تھا جو عوام نے برداشت کیا ، تنخواہ دار طبقے نے 300 ارب روپے ٹیکس دیا، پچھلی حکومت پر الزام تراشی نہیں کرنا چاہتا۔
اسلام آباد میں حکومت کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر یوم تعمیر و ترقی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر ملک کو اندھیروں سے نکالا،پاکستان نے ایک سال میں اندھیروں سے اجالوں کی طرف سفر طے کیا، ہم سب نے مل کر ملک کو اندھیروں سے نکالا، ملک میں مہنگائی کا طوفان تھا جو عوام نے برداشت کیا ، مہنگائیکی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، میں آئی ایم ایف پروگرام خدشات کا شکار تھا ، وزیراعظم تنخواہ دار طبقے نے 300 ارب روپے ٹیکس دیا، حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، قوم کی دعاوں اور ٹیم ورک کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ سے بچا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام طے ہوا ، پچھلی حکومت پر الزام تراشی نہیں کرنا چاہتا ، مہنگائی 40 فیصد پر پہنچ چکی تھی ، مشکلات کا سامنا تھا ، ڈیفالٹ کا سوچ کر نیند نہیں آتی تھی،پاکستان دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا ہوچکا ہے ، مشکل فیصلے کر لیے آگے بھی سفر آسان نہیں ، کاروباری طبقے کی مشاورت سے پالیساں طے کریں گے ، دل چاہتا ہے ابھی شرح سود کم کردوں ، قوم دیکھ رہی ہے پاکستان ٹیک آٖف کی پوزیشن میں آچکا ہے ، مکاروباری افراد کی مشاورت سے برآمدات بڑھانے ، انڈسٹری آگے لیکر جائیں گے ، میرا بس چلے تو ٹیکس فوری 15 فیصد کم کردوں ، حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے ، 80ہزار پاکستانیوں کی قربانیوں ےدہشت گردی کا خاتمہ ہونے کے بعد دہشت گردی واپس کیوں آئی؟یہ دہشت گردی واپس کیوں آئی؟ سوال پوچھنا پڑے گا، ملک کوامن و استحکام ، معاشی ترقی کی ضرورت ہے، دہشگردی ختم نہیں ہوگی تو سرمایہ کاری واپس نہیں آئے گی ، ہمارے جوان روز دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں ، افواج پاکستان دن رات قربانیاں دی رہی ہے ، مجھےمختلف القابات سے نوازتے ہیں لیکن رتی برابر فرق نہیں پڑتا ، پہلی بار سیاسی حکومت اداروں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ، ملک کی انڈسٹری کو دوبارہ چلانا اور برآمدات کو بڑھانا ہے انڈسٹری ، ایکسپورٹ ، آئی ٹی ، زراعت میں مزید ترقی کرنی ہوگی،مجھے ایڑھیاں رگڑنے دیں، مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر سامنے آ گئے، پی پی161میں احتجاجی ریلی کی قیادت کی