مختلف علاقوں میں بارش و برفباری،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Feb 08, 2025 | 19:39:PM
مختلف علاقوں میں بارش و برفباری،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: بارش و برفباری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج رات  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے،تا ہم شمال مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔تا ہم چترال،دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ ،کرم، باجوڑ اور وزیرستان میں بارش/ برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد جبکہ رات میں ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت،چمن ، ژوب ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ،چاغی، نوشکی ، قلات اور خضدار میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد/ مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر بارش/ برفباری کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی12، سکردو، استور، گوپس منفی06، کالام منفی05، ہنزہ منفی 04، بگروٹ، گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہو گیا