پاکستان میں منہ کا کینسر تیزی سے بڑھ رہا،اقدامات کرنا ضروری،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل 

Feb 08, 2025 | 19:46:PM
پاکستان میں منہ کا کینسر تیزی سے بڑھ رہا،اقدامات کرنا ضروری،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیوسٹی  پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نےکہا ہے کہ پاکستان میں منہ کا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس کی آگاہی اور بچنے کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہو چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجنز  (Pakistan Association of Oral and Maxillofacial Surgeons)کی15ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،سینئر وائس پریذیڈنٹ، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی)/ وائس چانسلر ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منہ کا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس کی آگاہی اور بچنے کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہو چکا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اعلیٰ طبی تعلیم  میں پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ سی پی ایس پی دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی تعاون ،شراکت اور مساوات پر یقین رکھتا ہے۔ سی پی ایس پی بہت جلد آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شعبہ قائم کرنے جا رہا ہےاور اپنا امتحانی نظام  آن لائن کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں جولائی 2025 تک اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجری پروگرام کی منظوری کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیاجائے گا۔صدرپاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجنز  پروفیسر ریاض احمد وڑائچ کا کہنا تھا شعبہ طب بالخصوص ڈینٹل اسپیشیلٹیز میں پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
اس موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجنز (Oral and Maxillofacial Surgeons)کی نئی قائم شدہ ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے حلف بھی لیا ۔
سیکریٹری کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر اسد اعزاز چٹھہ (چیف آرگنائزر ) نے چیف گیسٹ کا استقبال کیا اور کانفرنس آمد پر شکریہ ادا کیا۔ان کا کہناتھا کہ   منہ اور چہرےکی بیماریوں اور منہ کے کینسر کے متعلق آگاہی اور ٹرینیز کی تربیت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد دنیا بھر اور پاکستان کے اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجنز، طلباء اور اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرنا ہے تاکہ اس سے متعلق مسائل ، جراحی میدان میں پیشرفت اور مسائل کے جدید حل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ 
اس موقع پر کانفرنس کے پیٹرن ان چیف پروفیسر محمد سعید، صدرپروفیسر ریاض احمد وڑائچ، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عاقب سہیل، اور  13 مختلف ممالک برطانیہ ، امریکہ ، یورپ اور مشرق وسطی سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی ماہرین اور پاکستان بھر سے تمام نامور اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجنز اور ماہرین نے شرکت کی ۔
چیف گیسٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجنزکے سربراہان سمیت بین الاقوامی سپیکرز میں اعزازی سووینراور ہسٹری بکس پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں:روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر  سامنے آ گئے، پی پی161میں احتجاجی ریلی کی قیادت کی