آج کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی،مولانا فضل الرحمان

Feb 08, 2025 | 20:07:PM
 آج کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی،مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت علماء اسلام ( ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی ہوئی،خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کےذریعے اکثریت بنائی گئی۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں ہے،حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں،عام آدمی کی بہتری کے حوالے سے کوئی فرق نہیں پڑا، آئندہ سال روپے کی قدر مزید کم اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی ہوئی،
خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کےذریعے اکثریت بنائی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اوٹ پٹانگ باتیں کرتا ہے انہیں بین الاقوامی معاملات کا علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر  سامنے آ گئے، پی پی161میں احتجاجی ریلی کی قیادت کی