(بابر شہزاد ترک) قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اضلاع میں سیوریج نمونے مثبت آئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے ملک کے21 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق دی کر دی ہے، پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی، حب، خضدار، نوشکی،نصیر آباد، اوستہ محمد، ژوب، لسبیلہ کے سیوریج نمونے مثبت ہیں۔ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کے اضلاع چارسدہ، پشاور، صوابی اور ٹانک کے سیوریج نمونے مثبت آئے ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور ،بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان،جھنگ اور رحیم یار خان کے سیوریج نمونے بھی مثبت آئے ہیں۔
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی ایسٹ کے علاقے میں بھی سیوریج کے نمونے مثبت آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مشکل فیصلے کر لئے آگے بھی سفر آسان نہیں، پچھلی حکومت پر الزام تراشی نہیں کرنا چاہتا، وزیراعظم