(احمد منصور ) پاک بحریہ کے سربراہ نے نویں کثیر القومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جہازوں پر آمد پر سینئر افسران اور کمانڈنگ آفیسرز نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا،نیول چیف نے بنگلہ دیش، جاپان، چین، امریکہ، انڈونیشیا، ایران، ،سری لنکا، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیول چیف نے اس موقع پر گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ سمندری ماحول اور امن و امان کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اور امن مشق جیسے اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید برآں ،نیول چیف نے "امن کے لیے متحد" کے مشترکہ عزم کو پورا کرنے کے لیے امن مشق میں ان ممالک کی شرکت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدور کو موبائل فون خرید کر دیدیا