سندھ حکومت کا دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ

Feb 08, 2025 | 21:43:PM

(آزادنہڑیو)سندھ حکومت نے دن کی اوقات میں شہر میں ڈمپر کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے،ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک  شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ   کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا،اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ, ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر شریک ہوئے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دیدیا،اجلاس میں شہر میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں چلنے والے تمام گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ لگا سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔ 

چیف سیکرٹری سندھ نے واٹر بورڈ کے تمام واٹر ٹینکرز کی ایک ماہ میں انسپکشن کی ہدایت کی ،موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی ہدایت، ٹریفک پولیس کو انفورسمنٹ بڑھانے کی ہدایت  کی گئی۔

چیف سیکرٹری سندھ نے محکمہ اطلاعات کو ٹریفک قوانین اور آگاہی کے لئے میڈیا پر مہم چلانے کی ہدایت کی، چیف سیکرٹری سندھ نے کہاکہ شہر میں بڑھتے حادثات پر سخت اقدامات ضروری ہوگئے ہیں،لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والون کے خلاف چالان کے ساتھ ایف آئی آر درج کی جائے۔ حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہیوی ٹریفک کے بنائےگئے قانون پرعملدرآمد نہ ہونا ہے۔ 

سندھ حکومت نے صوبے میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم (VICS) شروع کرنے کا فیصلہ کیا ،چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم شروع کرنے کا حکم دیا۔

شہر میں چلنے والی گاڑیوں میں 65 فیصد موٹر سائیکل ہیں۔  55 فیصد حادثات موٹر سائیکل سوار ہوتے ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ نے  ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک ماہ کے اندر ٹریفک حالات بہتر کرنے حکم دیا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ تمام اقدامات کے پیش نظر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ ٹریفک چالان کو بھی 4 گنا بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی اسمبلی انتخابات؛مودی سرکار نے کتنی نشستیں جیت لیں؟عام آدمی پارٹی کیلئےبڑاسرپرائز

مزیدخبریں