دفعہ 144 کیخلاف ورزی:پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسراء سمیت30افراد کیخلاف مقدمہ درج

Feb 08, 2025 | 23:18:PM
دفعہ 144 کیخلاف ورزی:پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسراء سمیت30افراد کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شرجیل حاشر) ہارون آباد میں پولیس نےدفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےرہنما سمیت 24 نامزد اور 16 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا ہے۔   

تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور ریلی نکال کر روڈ بلاک کرنے اور اشتعال دلانے  پر پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت محمود بسراء سمیت 24 نامزد اور 16 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا،شوکت بسراء ،چودھری اعظم علی، کاشف شاہ سمیت دیگر عہدیداران کو نامزد کیا گیا ،ملزمان پر مقدمہ ریلی نکالنے اور لوگوں کو اشتعال دلانے پر درج کیا گیا،مقدمہ تھانہ سٹی میں سب انسپکٹر اللہ یار عاصم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، سول سوسائٹی نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا