بھارتی اداکارہ نندا کا آج 82واں یوم پیدائش

Jan 08, 2021 | 09:42:AM

(24 نیوز)بھارت کی مشہور اداکارہ نندا نےاپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے، آج ان کا  82واں یوم پیدائش ہے۔ وہ بھارت کے شہر  کولہا پور میں 8جنوری 1939  کو پیدا ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نندا کے گھر فلمی ماحول تھا۔ان کے والد ماسٹر ونایک مراٹھی تھیئٹر کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے اس کےعلاوہ انہوں نے کئی فلمیں بھی بنائیں تھیں۔ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں لیکن اس کے باوجود نندا کی دلچسپی اداکاری کی طرف نہیں تھی۔ایک دن نندا کو اسکی ماں نے  کہا تمہیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے،کیونکہ تمہارے پاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا رول اداکرو،ماں کی یہ بات سن کر نندا کو بہت غصہ آیا،لیکن ماں کے سمجھانے پر وہ اس بات کےلئے تیار ہوگئیں۔
اس فلم کے بننے کے دوران نندا کے سر سے باپ کر سایہ اٹھ گیا اور وہ فلم بھی ادھوری رہ گئی۔بعد میں انکےخاندان کی معاشی حالت بہت خراب ہوگئی،صورتحال اتنی ابتر ہوگئی کہ گھر اور کار تک بیچنے کی نوبت آگئی۔

50 کی دہائی میں اداکارہ نندا نے فلموں میں کام شروع کردیااور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی مشہور فلموں میں’جب جب پھول کھلے‘ ’گمنام‘’ اتفاق‘’ہم دونوں‘ ’پریم روگ‘ ’دلہن ‘شامل ہیں َ اداکارہ کا انتقال 25  مارچ 2014 کو ممبئی ہوا۔

مزیدخبریں