(24نیوز) پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ لاہور ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر آج لاہور آنے والے تھے، تاہم ان کا یہ دورہ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے لاہور دورے کی نئی تاریخ سے پنجاب حکومت کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔