کراچی جانیوالی بس  کھائی میں جا گری، 3افراد زخمی،15جاں بحق

Jan 08, 2021 | 10:42:AM
کراچی جانیوالی بس  کھائی میں جا گری، 3افراد زخمی،15جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رحیم یار خان سے کراچی جانے والی بس سکرنڈ زیرو پوائنٹ کے مقام پر دھند کے باعث کھائی میں جا گری۔

تفصیلات کے مطابق سکرنڈ زیرو پوائنٹ کے مقام پر رحیم یار خان سے کراچی جانے والی مسافر بس شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔بس الٹ کر کھائی میں  گری۔ بس کے حادثے میں 3 مسافر موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالوں کو کرین کی مدد سے بس کاٹ کر باہر نکالا گیا ۔ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے۔