اپوزیشن ذاتی مفادات کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے،عثمان بزدار

Jan 08, 2021 | 10:58:AM
 اپوزیشن ذاتی مفادات کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے،عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے پاکستان میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن ذاتی مفادات کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پہلی بار صاف اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے۔ ڈھائی برس میں حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

واضح رہے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔